اسلام آباد( کورٹ رپورٹر )
سابق خاتون اول بشری بی بی نے جیل میں عمران خان کی سیکورٹی اور تحفظ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ "خدشہ ہے کہ عمران خان کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی جیسا کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے میرے شوہر کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے میرے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے عمران خان کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے