اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے اور ملک میں ’دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔‘وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں نگران وفاقی وزرا نے ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان میں حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جمعے کو بلوچستان کے شہر مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس پر اور خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی ایک مسجد میں جمعے کو ہونے والے خودکش دھماکوں میں کم از کم 60 افراد مارے گئے۔دونوں وزرا نے پیر کو ہونے والی ملاقات میں حالیہ بم دھماکوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے نگران حکومت کی الیکشن کمیشن سے معاونت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘دونوں وزرا کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کی آئینی ذمہ داری میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمارا فرض ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔‘