اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی برادر ملک چین کے قومی دن پر مبارکباد اور عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہر دور میں پاک چین دوستی مضبوط و مثالی رہی ہے،اقتصادی راہداری جیسے عالمی منصوبے پاک چین دوستی کا ہی ایک نتیجہ ہیں جس سے دنیا کو بہترین معاشی مواقع ملیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی نے مضبوط پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی جسے ہر دور میں نئی بلندیاں ملیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین کے عوام اور حکومت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔