اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویرحسین نے کہا کہ ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں، ملک میں پہلے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیر نے کہا کہ ن لیگ ملک اور قوم کی خدمت کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی کو اپنی پارٹی میں ہی رہنا چاہیے، ن لیگ نے شاہد خاقان کوعزت دی، وزیراعظم بنایا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پرتاریخی استقبال کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نےحلقہ بندیوں پر اپنی گائیڈلائن سے انحراف کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، حلقہ بندیاں درست کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔