اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) وزارت توانائی نے بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر کارروائی کرتے ہوئے 10ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کر کے 14 ارب 33 کروڑ روپے کی وصولیاں کر لی ۔ سیکرٹری وزارت توانائی کے کے مطابق وزارت توانائی کی بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے ، جاری کارروائےوں کے دوران ملک بھر میں دس ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا، ملک بھر میں بجلی چوروں پر 23 ہزار 152 ایف آئی آر درج ہوئی ہے، بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہو گئی، لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے، لیسکو میں 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا، چھ دس ہزار 55 ایف آئی آرز درج ہوئی جبکہ حیکسو میں دو ارب 69 کروڑ، پیسکو میں دو ارب 42 ارب روپے ریکور کر لیے۔