واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ فیس بک نے بھارتی دباو پر پروپیگنڈے اور نفرت انگیز تقاریر کو پھلنے پھولنے میں مدد کی۔واشنگٹن پوسٹ کی نئی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا تجزیہ کیا گیا جس کے دوران بھارتی من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاو¿نٹس کا راز فاش ہوگیا۔بھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکاونٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے پاکستان، چین اور بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فیس بک پر بھارت جعلی اکاونٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے جبکہ حقیقتاً کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہے۔اس نیٹ ورک کو ہندوستانی فوج کی چنار کور آپریٹ کر رہی ہے جو کشمیر کی مسلم اکثریتی وادی میں مقیم ہے۔ فیس بک کے جعلی اکاو¿نٹس سے بھارتی فوج کی کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت کی جاتی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے فیس بک کمپنی کے متعدد ورکرز کے بھی بھارتی پروپیگنڈے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔فیس بک کے متعدد ورکرز نے بھی اعتراف کیا کہ مودی کے دباو میں آکر کمپنی کے عہدیداران بھارت کے جعلی پروپیگنڈے کو نظرانداز کرتے رہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موجودہ اور سابق ملازمین نے اعتراف کیا کہ فیس بک ایگزیکٹوز بی جے پی کو جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر سزا دینے سے گریز کرتے ہیں۔ انٹرویوز اور دستاویزات سے ثابت ہوا کہ فیس بک ایگزیکٹوز ہندو انتہاپسند رہنماو¿ں کی ویڈیوز اور پوسٹس کو ہٹانے میں ناکام رہے۔ز