راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) اسپیشل فورسز کی کثیرالملکی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں اختتام پذیرہوگئیں، آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں پاکستان ،ترکیہ ،قطر،کازستان،ازبکستان کے دستوں نے شرکت کی ،دوہفتے طویل تربیتی مشقیں 17ستمبرکوبروتھا میں شروع ہوئیں تھیں،اٹرنل بردارہڈ2 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،کورکمانڈرپشاور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ڈی جی ملٹری ٹرنینگ اورجی اوسی ،ایس ایس جی بھی شریک ہوئے،مشقوں کےدوران شرکانے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا،مشقوں کامقصدبرادرممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزیدمضبوط بناناتھا،مشقوں کے دوران انسداددہشت گردی اورفوجی تعاون کے پہلوشامل تھے۔