اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ترکیہ کی پارلیمنٹ سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ ہیں ،واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں مجھے پوری امید ہے کہ ترکیہ، میرے بھائی رجب طیب ایردوان کی قیادت میں دھشتگردی کے اس چیلینج پر جلد قابو پا لے گا۔