کراچی(کرائم رپورٹر)
جیکسن تھانےکی حدود 9 سالہ کمسن بچی کو ایک ماہ سے مسلسل زیادتی کرنے والا درندہ صفت پھوپھا گرفتار کر لیا گیا میڈیکل رپورٹ میں کمسن بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانےکی حدود 9 سالہ کمسن بچی کو ایک ماہ سے مسلسل زیادتی کرنے والا درندہ صفت پھوپھا گرفتار کر لیا گیا میڈیکل رپورٹ میں کمسن بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی پولیس کے مطابق تھانہ جیکسن پر مسمی عبدالطیف نے رپورٹ درج کرائی جس نے زبانی بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ( ا) دختر عبدالطیف عمری 9 سالہ نے ہمیں بتایا کہ محمدشریف ولد قاسم نامی شخص جو کہ میری بیٹی کا پھوپھا اور میرا بہنوئی ہے نے میرے بیٹی کے ساتھ پچھلے ایک ماہ سے 4 بار زیادتی کرچکا ہے۔
لڑکی کے میڈیکل سے زیادتی کی تصدیق کے بعد ایس ایس پی ضلع کیماڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ذوالفقارعلی باجوہ نے ک پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی اور مقدمے کے نامزد ملزم محمد شریف ولد قاسم کو خفیہ ذرائع سے گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او جیکسن کے مطابق گرفتار ملزم بالا کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 206/2022 بجرم دفعہ 376/1 ت پ درج رجسٹر کیا گیا جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش SIO
تھانہ ہذا کے سپرد کی گئی ہے