فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر داخلہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثنا ءاللہ خاں نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پاناما اور اقاما کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے،21اکتوبر کسی فرد کا نہیںپاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال ہے، 21اکتوبر ہم سب کے سرخرو ہونے کا دن ہے، جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ ہر ایک رسوائی سمیٹ کے گھر گیا، نواز شریف کا استقبال تاریخی ہوگا۔ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، آج اسے بھکاری ملک بنادیا گیا جو باعث شرم ہے، نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کے عذاب کم کرنا ہے، قائد نوازشریف کا استقبال کریں گے، ترقی اور خوش حالی کا استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسان، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استادسب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔آن لائن کے مطابق انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ، سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر کی قیادت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ،صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا ءاللہ خاں سے ملاقات کی اور 21اکتوبر کو قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال اور مینار پاکستان جلسہ میں بھٹہ برادری کی طرف سے ہزاروں کارکنان کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ڈویژنل صدر حاجی اسلام، چیئر مین حاجی الطاف، سینئر نائب صدر میاں فرمان، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف،رانا رﺅف خاں، سابق چیئر مین یو سی 172میاں فاروق،میاں مقصود، ملک افتخار احمد، میاں شاہد جاوید، ذیشان ڈوگر، ملک برہان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔