ملتان (نمائندہ خصوصی)
ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے سالے بھکاریوں انسانی اسمگلروں کے گروہ کو آف لوڈ کر دیا8 مسافر عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر بھیک مانگنے کے لیے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔ دوران تفتیش مسافروں نے انکشاف کیا کہ ایجنٹوں کی ملی بھگت سے سعودی عرب بھیک مانگنے کے غرض سے جا رہے ہیں۔مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا۔مسافروں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں مسافروں نے مزید انکشاف کیا کہ بھیک سے حاصل کردہ آدھی رقم سب ایجنٹ کے حوالے کرنی تھی۔ عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آنا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کےمطابق مسافروں کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا۔