راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان پر عمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تکمیل پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، جی ایچ کیو میں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ کور سیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سےے بلند ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کے تمام عملی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گرےلسٹ سے نکلنےکی تمام شرائط پوری کر دیں تاہم پاکستان کو فی الحال گرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا ہے آن سائٹ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کو گرےلسٹ سے نکالا جائے گا۔
‘پاکستان نے گرےلسٹ سے نکلنے کی تمام شرائط پوری کر دیں’
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تین روزہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایف اےٹی ایف کے 34نکات پر عملدرآمد کر لیا ہے پاکستان نےدونوں ایکشن پلان پروقت سے پہلے عملدرآمد کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف اےٹی ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کے لیے کورونا کی صورتحال دیکھ کر پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔
صدرفیٹف کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 5 مرتبہ انسداد دہشت گردی اقدامات کا جائزہ لیا پاکستان نے دہشت گردوں مالی معاونت روکنےکیلئےبہترین اقدامات کیے جب کہ پاکستان نےانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے بہترین پیشرفت ہوئی ہے