لندن( نیٹ نیوز )
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے لندن میں ہونے والی بیٹھکوں میں پارٹی کا الیکشن بیانیہ طے کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔ نواز شریف کو وطن واپسی، آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے، لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اجلاسوں میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی اور بیانیے سے گریز کا فیصلہ ہوا ہے، موجودہ حالات انتقامی سیاست کا نتیجہ ہیں، مستقبل میں مفاہمت بڑھائیں گے۔ن لیگ اجلاسوں میں پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاسوں میں اتفاق پایا گیا کہ انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ مستقبل کے بیانیے میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی، لندن کے اجلاسوں میں شہباز شریف، مریم نواز اور اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں دو ہفتہ قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ہیں، شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں۔اسحاق ڈار دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گے