کراچی (شوبز نیوز)
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ سجل علی کو بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی یاد ستانے لگی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی اداکارہ نے بچپن کی ایک یادگار و پسندیدہ تصویر شیئر کی ہے اداکارہ سجل علی کو اپنی والدہ کے ہمراہ مستقبل کی پرواہ سے بے نیاز اور پُرسکون انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔سجل علی کو شبانہ اعظمی کی یاد ستانے لگی اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں اپنی اس تصویر کو یاد گار اور پسندیدہ ترین قرار دیا ہے۔جہاں اداکارہ کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا وہیں کئی ساتھی فنکاروں نے بھی ان کی اور ان کی والدہ کی پذیرائی کی تاہم کمنٹس میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے تبصرے نے سب کی توجہ مبذول کرلیجس کے جواب میں شبانہ اعظمی نے لکھا کہ آپ بالکل اپنی والدہ کی کاپی ہیں۔بھارتی اداکارہ کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ شکر ہے لیکن وہ مجھ سے زیادہ بہتر تھیں، میں آپ کو بھی یاد کر رہی ہوں۔ واضح رہے سجل علی نے بھارتی فلم میں شبانہ اعظمی کے ساتھ کام کیا تھا