کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان راہ حق پارٹی کےمرکزی ترجمان محمداشرف میمن نے ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکے اور ژوب میں پاک فوج کے قافلہ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہاکہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث افراد کو اور انکے سہولت کاروں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کرتے ہیں زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جایئں ملک سے دہشگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں اس قسم کی دہشتگردی کسی بھی مذہب میں جائز نہیں پاکستان میں ہونے والی تمام دہشتگردی کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں گذشتہ رات کراچی کھڈہ مارکیٹ میں منعقد ہونے والی ہادی عالم کانفرس سے خطاب کرتے ہوے مرکزی ترجمان پاکستان راہ حق پارٹی اشرف میمن کہا کے آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک سے بہر پور الیکشن میں حصہ لیں گے پاکستان کو مستحکم بنایئں گے۔ سودی نظام کا ختمہ کریں گے فرقہ واریت کا خاتمہ کریں گے انکے سہولت کاروں کے لیئے قانون سازی اسلامی شعائر کو قانونی شکل دیں گے اسلامی نظام کے لیئے راہ ہموار کریں گے۔ مختلف قوانین میں ترمیم کرپشن کا خاتمہ چیک اینڈبیلنس کا نظام ملک میں جاری ہر طرح کی دھشت گردی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے ۔عوام آنے والے انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی کے امید واروں کو اپنے وٹوں سے بہرپور کامیاب کریں۔