جدہ( نمائندہ خصوصی)
جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگ گئی تھی۔روانگی منسوخ کرکے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا تھا، مسافروں کے ساتھ 31 سالہ ذکیس احمد بھی ہوٹل میں مقیم تھا۔جدہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگائی ۔گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا، ساتھی مسافروں کے مطابق عازم عمرہ کی میت ضابطے کی کارروائی کے لیے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی۔ترجمان پی آئی اے نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت کو جدہ کے مقامی اسپتال کے سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔جمعہ کو انتقال کر جانے والے ذکیس احمد کی میت کا پوسٹمارٹم اور کارروائی کے بعد اسے پاکستانی قونصل خانے کے حوالے کیا جائے گا۔ممکنہ طور پر 2 سے 3 روز میں ضابطے کی کارروائی کی تکمیل پر نوجوان کی میت وطن واپس روانہ کی جائے گی۔