اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر دنیا بھر کے اور خاص طور پر پاکستان کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی٬ کی تعلیمات کی روشنی میں ایسے معاشرے کے قیا م کے لئے کام کریں جہاں امن، صبر، برداشت اور درگزرکرنے کا ماحول ہو۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمارے نبی? محسن انسانیت بن کا آئے تھے ان کی زندگی کا ہر پہلوہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمیں ایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرور کائنات انسانیت کے علمبردار تھے۔ آپ نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیاجس پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہمیں محسن انسانیت کی پیروی کرتے ہوئے خلق خدا کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کام کریں۔