لاہور (نمائندہ خصوصی) احتساب عدالتوں میں6ججوںکی عدم تعیناتی کے باعث نیب ریفرنسوں پر سماعت شروع نہ ہو سکی، سپریم کورٹ کے احکامات پر سابق وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سیلمان رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر بھی سماعت نہ ہوسکی، نیب کیسز کو نمٹانے کے لیے لاہور میں 10احتساب عدالتیں بنائی گئی تھیں، اس وقت صرف 4 جج احتساب عدالتوں میں کیسوں کی سماعت کر رہے ہیں۔