اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو انکے 4 ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تحریک انصاف کے آفیشل اکاﺅنٹ سے جاری کردہ ٹویٹ میں گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ فرخ حبیب، انکے بھائی اور 4 ساتھیوں کو گزشتہ رات گوادر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ‘پارٹی رہنما اور ان کے ساتھیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ایک شخص اور 7 سے 8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘امید ہے قانون کے مطابق تمام زیرِ حراست افراد کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وکلا کو بھی قانونی کارروائی کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔