کراچی(نمائندہ خصوصی)
پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خیر پور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقوں سے ڈکیت گروہ اورجرائم پیشہ افراد کی سہولتکاری اور غیر قانونی اسلحہ ترسیل میں ملوث 3 ملزمان نور ال شاہانی عرف نورو، علی گوہر چاچڑ اور اکبر علی چاچڑ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 عدد پسٹل، 2 عدد ایس ایم جی، ایک عدد MI6A1 گن، 13 عدد میگزین،766 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، خنجر، کار، سوزوکی جیپ،9 عدد موبائل فونز، پولیس یونیفارم اور نقدی 561,400/- روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے پتھاریدار اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔