راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا،
ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلیں ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 32 سالہ نائیک زاہد احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا،
بعد میں دہشت گرد کی شناخت ضیاءاللہ کے نام سے ہوئی، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں، فائرنگ کے تبادلے کے دوران چارسدہ کے 32 سالہ نائیک زاہد احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔