لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انجکشن اسکینڈل میں ملوث ہرکردار کوگرفتارکیا جائیگا۔ گھوڑا چوک والا فلائی اوور 90روز میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے ،مجھے امید ہے فلائی اوور 90روز سے پہلے ہی مکمل ہو جائیگا،ایل ڈی اے سٹینڈرڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کام مکمل کرے گا،اہم منصوبے مکمل ہونے سے ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجیکشن اسکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو گرفتارکیا جائے گا۔ لوگوں کی چند دنوں کی پریشانی ہے مگر دیرینہ مسئلہ حل ہو جائیگا،لاہور میں سب سے زیادہ پانی والٹن کے علاقے میں جمع ہوتا ہے،والٹن روڈ پر 8ارب روپے کا منصوبہ بنایا ہے جو 120روز میں مکمل کرلیا جائیگا،کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں وفاقی حکومت سے اجازت لینا ہوتی ہے۔نگران وزیر اعلی نے کہا کہ شاہدرہ کا منصوبہ پہلے سے چل رہا ہے اس کو مکمل کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ہماری کوشش ہے جو کام شروع ہو چکے ہیں ان کو مکمل کرالیں ،کسی منصوبے کے لئے کوئی بھی درخت نہیں کاٹ رہے ،ہر ڈویژن میں ہم نے ایک سے دو منصوبے شروع کئے ہیں۔ اس سے قبل نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےلاہورکےخالد بٹ چوک انڈرپاس کا دورہ کیا ،گھوڑا چوک فلائی اوور کے کام بھی جائزہ لیا ۔محسن نقوی نے کیولری گرانڈ سے گھوڑا چوک تک سوا کلو میٹر پیدل چل کر کام کا جائزہ لیا،وزیراعلی نے تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک روانی کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،چیف انجینئر ایل ڈی اے نے خالد بٹ چوک انڈرپاس پر تعمیراتی کام پر بریفنگ دی،سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر بریفنگ دی،صوبائی وزرا اظفر علی ناصر،بلال افضل،ڈی سی ،متعلقہ حکام بھی موقع پر موجود تھا۔