کراچی (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی جانب سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی درخواست پر تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔ پی ٹی ا±ئی کے وکیل نے کمیشن میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے 30 کونسلرز نے پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا۔ پولیٹکل پارٹی ایکٹ کے مطابق اراکین پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ منحرف اراکین میں سے صرف 7 نے بھیجے گئے نوٹس کا جواب دیا۔ ان کو موقف تھا کہ گرفتاری کے خوف سے ووٹ ڈالنے نہیں اقئے۔ پی ٹی آئی کے منحرف 30 کونسلرز کو ڈی سیٹ اور نااہل قرار دیا جائے۔ڈی جی لائ الیکشن کمیشن نے اس پر جواب دیا کہ 63 اے کے تحت منحرف اراکین کے خلاف کارروائی نہیں بنتی۔ فلور کراسنگ نہیں ہوئی ہے۔ کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔