اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے ڈریپ کو جعلی آن رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاون کا حکم جاری کر دیا ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ہدایت کی ہیں کہ یسی تمام ادویات کی سیل سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن فوری طور پر بند کی جا ئےں،ان رجسٹرڈ جعلی ادویات میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے مارکیٹ میں نگرانی کا دائرہ کار بڑھایا جائے جس میں ڈسٹری بیوٹر فارسی میڈیکل سٹور اور ہول سیل بازار شامل ہیں ۔عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں ۔