بیجنگ (شِںہوا) چین نے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس کا عنوان "مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری، چینی تجاویز و اقدامات” ہے۔ اس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کے قیام کی سمت اور راستے دونوں کا لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے۔یہ دستاویز چین کے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے منگل کے روز جاری کی ہے۔وائٹ پیپر کے مطابق یہ وژن عملی قدم کی رہنمائی اور مستقبل کی سمت کا تعین کرتا ہے۔ اس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عظیم الشان خاکے کو لائحہ عمل میں تبدیل کرنے کے لئے ملکر کام کریں اور ایک خوبصورت نظریہ کو بتدریج حقیقت کا روپ دیں۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کے قیام میں ایک نئی قسم کی اقتصادی عالمگریت کا فروغ ضروری ہے۔اس نے دنیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ تحفظ پسندی، حفاظتی باڑ اور رکاوٹوں کی تعمیر، یکطرفہ پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے ہتھکنڈوں کی واضح طور پر مخالفت کریں۔وائٹ پیپر کے مطابق چین پرامن ترقی کے راستے پر چلتا ہے اور امید کرتا ہے کہ دیگر ممالک بھی یہی راستہ اختیار کریں گے۔مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کے قیام سے ابھرتے ممالک اور عالمی طاقتیں تھوسیڈائڈس جال میںپھنسنے سے بچ سکتی ہیں۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کے قیام میں حقیقی کثیر الجہتی پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔وائٹ پیپر کے مطابق چین ہر قسم کے یکطرفہ اقدامات ، مخصوص ممالک کو نشانہ بنانے والے کیمپ اور مخصوص گروہوں کی تشکیل کا مخالف ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ چین ایسے اقدامات کا بھی مخالف ہے جو بین الاقوامی نظام کو کمزور کرتے ، ایک نئی سرد جنگ شروع کرتے یا نام نہاد قواعد پر مبنی نظام کے نام پر نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دیتے ہیں۔وائٹ پیپر کے مطابق چین امن، ترقی، مساوات، انصاف، جمہوریت ، آزادی اور انسانیت کی مشترکہ اقدار کا حامی ہے۔وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کھلے ذہن کے ساتھ سمجھتا ہے کہ مختلف تہذیبیں ان اقدار کی نوعیت بارے مختلف سمجھ بوجھ رکھتی ہیں اور مختلف ممالک کے افراد کی اپنی ترقی کی راہ کو تلاش کرنے کی کوششوں کا احترام کرتا ہے۔