لاہور (نمائندہ خصوصی) رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ کیا مسلم لیگ ن کو اتنی پشت پناہی حاصل ہے کہ اب نگران وزیر داخلہ بھی ان سے محفوظ نہیں؟۔ ن لیگ والے ریاست کو دھمکیاں لگا رہے ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو دھمکی دینے پر ردِعمل دیتے ہوئے کیا ۔حماد اظہر نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کہنے پر آج بھی اہم تعیناتیوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔