اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیرخزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دوبارہ کھل گیا ہے اور احتساب عدالت کی جانب سے انہیں طلبی کے نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف کیس بند کر دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں کیس پر کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس دوبارہ کھل گیا ہے۔اسحاق ڈار کیخلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا، عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے ہیں۔اسحاق ڈار کو طلبی کے احکامات احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کئے ہیں۔