فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی 21اکتوبر کوواپسی پر استقبال کیلئے تیاریوں کا سلسلہ عروج پہنچ گیا ,چوہدری شیرعلی گروپ کانوازشریف کے استقبال کےلئے فیصل آباد سے اڑھائی سو بسوں کا قافلہ لے کرلاہورجانے کا اعلان،فیصل آبادڈویژن سے کم ازکم ڈیڑھ لاکھ مسلم لیگی کارکنوں کاقافلہ لاہورروانہ ہوگاپاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین سٹی کے زیراہتمام میاں نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس، راناثناءاللہ گروپ الگ سے اعلان کریگاآن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی 21اکتوبر کو متوقع پاکستان آمد پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تیاریوں کے سلسلے میں مقامی سطح پر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں الگ الگ اجلاس طلب کئے جارہے ہیں کہ میاں نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا جبکہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے مقامی سطح پر اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے ہیں, چوہدری شیر علی اور رانا ثنائاللہ کے درمیان چودھرہٹ کی جنگ میں فیصل آباد میں مسلم لیگ ن دھڑے بندیوں کا شکا ہوگئی جوکہ تاحال جاری ہے میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال الگ الگ کیا جائے گا گذشتہ روز چوہدری شیر علی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے فیصل آباد سے چوہدری شیرعلی کی قیادت میں اڑھائی سو بسوں کا قافلہ لیکر جائیں گے تاہم رانا ثناءاللہ گروپ کی جانب سے ابھی تک کو اعلان سامنے نہیں آیا علاوہ ازیں سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاکہ 21اکتوبرکومیاں نوازشریف کی واپسی طے ہے۔ لاہورمیں ہونے والے جلسہ میں لاکھوں کی تعدادمیں عوام شامل ہوں گے۔فیصل آبادڈویژن سے اُن کی قیادت میں کم ازکم ڈیڑھ لاکھ لوگوں کاقافلہ لاہورروانہ ہوگا۔