کراچی (نمائندہ خصوصی ) سندھ کے وزیر توانائی امتیازاحمد شیخ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کرلیا پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہاکہ حکومت اور عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل سول اور عسکری اداروں کی کامیابی ہے، عمران حکومت کے خاتمے کے بعد ملک پر چھائے سیاہ بادل چھٹنے لگے۔انہوں نے کہا کہ اب معاشی خوشحالی،ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا کیونکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے غیر ملکی دوروں پر طنز کرنے والوں نے نتیجہ دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کے بیانات کی مثال کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی ہے۔