لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشاں طارق کی ضمانتیں منظور کرلیں، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیسل اختر کی بھی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے تمام ملزموں کی ایک ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔