اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی زد میں آئے 80 ریفرنسز کی دوبارہ منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ،نیب کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرا دیا گیا، ہفتہ کو نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث مزید ریفرنسز کا ریکارڈ جمع نہ ہوسکا،نیب ذرائع کے مطابق باقی ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کے روز جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا، کوشش ہوگی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جائے، نیب مقدمات کے ریکارڈ کی جلد سے جلد جانچ پڑتال کی تکمیل کے بعد عدالتی کارروائی کے آغاز کیلئے کوشاں ہے۔