رم اللہ(شِنہوا) ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہانگ ژو ایشین گیمز ایشیائی خاندان کا ایک عظیم الشان اتحاد ہے اور فلسطین اس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں فلسطین نیشنل لبریشن موومنٹ(فتح) کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جبریل رجوب نے عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی میں چین کے شاندار تجربے اور اس کی بہترین تیاری اور تنظیمی کام کی تعریف کی۔فلسطینی سپریم کونسل برائے یوتھ اینڈ اسپورٹس کے سربراہ رجوب نے کہا کہ چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت فلسطینی کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا لمحہ ہے جس سے انہیں بہترین نتائج حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔
فلسطینی عہدیدار نے کہا کہ 100 سے زائد ایتھلیٹس پر مشتمل فلسطینی وفد 16 کھیلو ں میں حصہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ ژو ایشین گیمز فلسطینی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نمایاں ایونٹ ہے۔چین کے مشرق میں میزبان شہر ہانگ ژو کو منفرد تعمیراتی انداز اور گہرے ثقافتی ورثے کے ساتھ ایک قدیم اور خوبصورت شہر قرار دیتے ہوئے رجوب نے کہا کہ کھیل ایشیائی ممالک اور خطوں کے درمیان کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دیں گے اور ایشیائی عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دیں گے۔