لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب میں استحکامِ پاکستان پارٹی بنانے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگا دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ اس وقت بھی حکومت میں ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کو زرداری کی جتنی قربت حاصل ہے بہت کم لوگوں کو حاصل ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو اگلے ہفتے سائفر کیس میں ضمانت مل جائے گی اور وہ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔