نیو یارک (نمائندہ خصوصی) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ پاک امریکہ بہترین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ مشرق وسطی میں امن کے لئے خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام نا گزیر ہے ۔ پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں ، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورم نے ایشیاا اور یورپ کے در میان میں تعلق میں اہم کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا دنیا کو اس وقت متعدد اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔ بیشتر ممالک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں ۔ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ اہم رہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اہم ہے ۔ انہوں نے کہا تجارت ، زراعت ، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا امریکہ میں موجود پاکستانیوں کا دونواں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے ۔ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا چاہتے ہیں افغان سرزمین دشتگردی کے لئے استعمال نہ ہو ۔ انہوں کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان گذشتہ چار دہائیوں سے چالیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک سے بہتین روابط کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔ اسکا یہ کردار دو طرفہ تعلقات کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ انہو ں نے کہا پاکستان کے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یوکرین تنازعہ کے پرامن حل کا حامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے خود مختار فلسطینی ریاست نا گزیر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں معاشی ترقی ہماری خارجہ پالیسی میں سر فہرست ہے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے آئی ایس ایف منصوبہ شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔