اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے مرغی کے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا۔ یو اے ای حکام کا اس حوالے سے جاری حکم نامے میں کہنا ہے کہ امپورٹ پر پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے، پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا۔ پاکستانی ایکسپورٹرز کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔ ایکسپورٹرز کے مطابق جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے، تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز دنیا میں ہوتے ہیں۔ ایکسپورٹرز نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی حکومت متحدہ عرب امارات سے یہ معاملہ اٹھائے۔