اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کو 200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دینے سے منع کردیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت کو بجلی بلوں میں بڑے ریلیف سے روک دیا اور کہا بجلی بلوں میں ریلیف دیا توسرکلر ڈیٹ کم نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف نے 200 یونٹس تک صارفین کیلئے بجلی ریٹ میں ریلیف سے منع کردیا، بجلی کے 200 یونٹس تک ریلیف کو صرف بلز کی ادائیگی موخر کرنے کا وقتی ریلیف ملے گا۔ بجلی کے 200 یونٹس تک بلز کی ادائیگی موخر ہونے پر 10 فیصد سر چارج عائدنہیں ہوگا، کم از کم 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم استعمال کرنے والوں کو ریلیف ملے گا۔6ماہ میں ایک باربھی 200 یونٹس سے زیادہ کا بل آیا تو ریلیف نہیں ملے گا تاہم بجلی کے 200 یونٹس سے زائد والے تمام طرح کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔