اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں عمران خا ن اور شیخ رشید کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال نے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،اسد عمر بھی اسی کیس میں وکلاءکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے اور حاضری لگا کر چلے گئے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نعیم پنجوتھا عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواستیں دائر کر تے ہوئے کہا کہ۔چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار،شیخ رشید اغوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپرٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ مانگی تو سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بن جائے گا، ملک میں جو پریس کانفرنس کرے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔نعیم پنجوتھا نے کہا شیخ رشید کی پریس کانفرنس نہیں آئی جس کے باعث وہ منظر عام پر نہیں آئے، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا استدعا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔