ناصر شاہ کراچی ( بیورورپورٹ ) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوھدری کے متنازعہ بیان سیاست میں نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں، فواد چوھدری کا ملک میں انتظامی یونٹس کی مزید تشکیل سے متعلق تجویز دینا انکی سیاسی پسماندگی کا ثبوت ہے۔ صوبائی وزیر نے فواد چوھدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہ کہا کہ انتظامی یونٹس تب بن سکتے ہیں جب اس صوبے کی اسمبلی قرارداد پاس کرے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں معاشی بحران پیدا کرنے کے بعد اس قسم کی باتیں کرکے انتشار پھیلانا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ فواد چوھدری جیسے سیاسی فلسفی ہی اپنے جماعت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔ناصر شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی پر نئے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کئے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے کراچی سے نشستیں جیتنے کے بعد شہر قائد پر کتنا خرچ کیا ہے؟انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نفرتوں کی سیاست شروع کی ہے اور اپنے کھودے گئے گڑھے میں گریں