اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک سے ملاقات کی۔ دونوں وزارتوں سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ سویابین، چینی اور کپاس سے متعلق موجودہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر کوثر نے کہا کہ جدید تحقیق کے ذریعے زرعی صنعت کی ترقی سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ اس کے علاوہ، ہمیں غیر ضروری بجٹ کے اخراجات کو بچانے کے لیے تمام محکموں میں جدید ترین گورننس ماڈل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزرا ءنے ملکی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔