اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیاہے۔تین صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں سٹے آرڈر خارج کرنے کا ذکر نہیں۔حکم نامے میں کہاگیاہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ابھی زیر سماعت ہے،تین درخواستیں جن میں پاکستان بار کونسل کی بھی درخواست شامل تھی جوکہ فل کورٹ بنچ بنانے کے لیے تھیں انھیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیاگیاہے اور انھیں نمٹایاجاتاہے ان درخواستوں پر فل کورٹ بنچ کی تشکیل کردی گئی تھی اور اس فل کورٹ بنچ نے مختلف درخواستوں کی سماعت بھی کی۔باقی درخواستوں پرفریقین سے تحریری دلائل طلب کیے جارہے ہیں وہ اپنے دلائل 25ستمبرتک عدالت میں جمع کرادیں۔چیف جسٹس کے مطابق وہ دو سینئر ججز سے بنچز کی تشکیل پر مشاورت کرینگے ،دوران سماعت دو درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ انہوں نے اہم کیس کیلئے ویانا جانا ہے،اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا، اس لیے سماعت ملتوی کی ہے اور اب یہ مزید سماعت تین اکتوبر کو ہوگی۔