لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ خوراک نے سرکاری گندم کے اجرا پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری گندم کے اجرا پر اربوں روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت سرکاری گندم کی قیمت900 3روپے فی من ہے، 15اکتوبر سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی شروع کی جائے گی جس کے بعد ایک ہزار آپریشنل فلور ملز کو سرکاری گندم 4450روپے فی من فروخت کی جائے گی۔حکام نے بتایا سرکاری گندم کے اجرا کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 2600روپے میں فروخت کیا جائیگا، اس وقت اوپن مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2750روپے میں فروخت ہورہا ہے۔حکام نے بتایا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم کے 40لاکھ ٹن سے زائد ذخائر موجودہیں۔