اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)نگران وزیرقومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انسولین و ہائپرین کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاہے، فارما انڈسٹری کی صلاحیت بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔جاری بیان میں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ شوگر اور مرگی کی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیل انسولین اور ہائپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاہے،ڈریپ ترجیحی بنیادوں پرجسٹریشن کیسزکا فاسٹ ٹریک پر پراسیس یقینی بنا رہاہے،سی ای او ڈریپ کو رجسٹریشن یقینی بنا کر ہفتہ وار رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فارما انڈسٹری کیساتھ مشاورت سے کام کر رہے ہیں،صلاحیت بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی رجسٹریشن سے شوگر،مرگی کے مریضوں کیلئے مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔دوسری جانب سی ای او ڈریپ نے بتایا ہے کہ رجسٹریشن بورڈ نے ترجیحی بنیادوں پر دس سے زائد درخواستوں کا جائزہ لے کر متعدد کی منظوری دے دی ہے۔