ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ،سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہتھیاراورگولیاں بھی برآمدکرلی گئیں،ہلاک دہشت گردسکیورٹی فورسزپرحملوں،بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا،مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔