لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 6ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درج کئے گئے مقدمات میں چوہدری پرویز الٰہی پر کرپشن کے مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ درج کیے گئے مقدمات میں چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی اور ان کی اہلیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ خرم شہزاد کو بھی ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا ہے۔