مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)
مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں عظیم معرکہ سر کرنے والے کُکرناگ کے مقامی نوجوان "نامور مجاہد اسلام و آزادی” شہیدؒ عُزیرخان عرف عثمان غازی کو بھارتی قابض افواج کیخلاف لازوال تاریخی مزاحمت اور عظیم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نے کہا ہیکہ شہیدؒ عزیر نے مشکل ترین وقت میں بھارتی ظالمین کیخلاف بھرپور جہادی معرکے کو سرانجام دے کر خود کو اسلام اور قومی آزادی کے عظیم مقصد کیلئے قربان کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جدید ترین اسلحے سے لیس دس لاکھ بھارتی فوجی دو کشمیری نوجوانوں کے جذبہ جہاد، شوق شہادت و آزادی کے سامنے جس طرح بے بس نظر آئی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کے کشمیری عوام دنیا کی نڈر اور دلیر قوم ہے جو بھارت کے بدترین جبرواستبداد کے باوجود اپنے حق آزادی کیلئے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ عزیراحمد غزالی نے کہا کہ عزیرخان شہیدؒ نے ان ہزاروں جانباز کشمیری سرفروشوں کی یاد تازہ کی جو نہتے ہاتھوں بھارتی ظالموں سے حق اور انصاف کی جنگ میں تاریخی جہاد کرتے ہوئے قربان ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے انمول شہداء کا مقدس لہو کبھی ضائع نہیں ہو گا وہ دن قریب ہے کے جب بھارت اپنے ہی فوجی بوجھ تلے دب کے فنا ہوگا اور ریاست جموں کشمیر کے عوام آزادی کی منزل کو حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے ریاست بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی سامراج کیخلاف جس محاذ پے بھی ممکن ہو آزادی اور حق خودارادیت کیلئے آواز بلند کریں