راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشیدکو حراست میں لئے جانے پر وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے آر پی او، سی پی او، آئی جی پنجاب اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق وزیر داخلہ کی حراست سے متعلق فریقین 22ستمبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔