کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ میں نئے قوانین لاگو کر کے نجی سکولوں کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں نئے قوانین لاگو کر کے نجی سکولوں کی رجسٹریشن پر پابندی ختم کردی گئی ہے، نئے قوانین کے تحت الیمنٹری سکول کے لئے 10اور سیکنڈری سکول کیلئے 15کمرے ضروری ہوں گے۔نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ شہروں کے نواحی علاقوں میں پری پرائمری، پرائمری اور الیمنٹری سکول کے لئے 1800اسکوائر یارڈ پلاٹ ضروری ہوگا، جب کہ سیکنڈری سکول کے لئے 2160اسکوائر پلاٹ لازمی ہوگا۔پالیسی کے تحت عمارت کے نقشے کا پلان، مقرر اساتذہ کی سندیں جمع کرانا لازمی ہوگا، 10فیصد طلبا و طالبات کو تعلیم مفت دینی ہوگی۔