بیجنگ/اسلام آباد(نیٹ نیوز.بیورورپورٹ)چین نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی 10سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل فورم کی تیسری کانفرنس اکتوبر 2023ءکے وسط میں بیجنگ میں منعقد کی جائیگی جس کیلئے چین نے عالمی سربراہان کو شرکت کی دعوت دی ہے،چین نے 10سالہ تقریبات کے لئے شاندار انتظامات کی تیاری شروع کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی 3روزہ تقریبات میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے، وزیر اعظم وفاقی وزراءاور وفد کے ہمراہ تقریبات میں شرکت کریں گے، دورے کے دوران سی پیک و دیگر منصوبوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔نگران وزیراعظم چین کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب اور ایس آئی ایف سی کے قیام پر آگاہی دیں گے۔کانفرنس میں چین کی جانب سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے اعلانات بھی متوقع ہیں۔