چندی گڑھ:(کےایم ایس) بھارت میں اقلیتوں کی ٹارگٹ کلنگ بدستور جاری, چندی گڑھمیں کانگریس کے ایک مقامی لیڈر کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروسریاست کے ضلع موگا میں نامعلوم حملہ آوروں نے کانگریس رہنما بل جیندر سنگھ بلی کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔اس واقعے کی ویڈیو ڈالا گائوں میں کانگریس لیڈر کی رہائش گاہ کے باہر نصب سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی ہے۔ بالی اجیتوال میں کانگریس کے بلاک صدر تھے۔۔ بالی فون کرنے والے شخص سے ملاقات کیلئے اپنے گھر سے نکلا۔ اسی وقت موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے بالی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔