اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کپیسٹی پیمنٹس دوگنا ہو گئیں۔بیرونی فنڈز سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس زیادہ ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں سیکرٹری پاور نے کہا مقامی فیول سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔بیرونی فنڈڈ پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس میں 145 فیصد اضافہ ہوا۔پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس بڑھ کر 2152 ارب روپے ہو گئیں۔بجلی کے نرخوں میں 19 روپے فی یونٹس کپیسٹی پیمنٹس شامل ہیں۔متبادل توانائی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 260 ارب روپے ہے۔ایٹمی بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹس 510 ارب روپے ہے۔ایل این جی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 139 ارب روپے ہے۔کوئلے کے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 643 ارب روپے ہے۔